ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

کراچی : ايم کيو ايم پاکستان رابطہ کميٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سماء منظر عام پر لے آیا، پی ایس پی سے ہاتھ ملانے پر پارٹی ميں اختلافات کھڑے ہوگئے، بعض سينئر رہنماء اس فیصلے کے حق ميں نہيں، فاروق ستار، خواجہ اظہار نے رہنماؤں کو قائل کرنے کی کوشش کی، عامر خان اور ڈاکٹر خالد مقبول بھی اجلاس ميں موجود نہيں۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بہادر آباد آفس میں ہوا، جہاں ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی رہنماؤں کو پی ایس پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے معاملے پر اعتماد میں لینے کی کوشش کی، اس موقع پر عامر خان اور ڈاکٹر خالد مقبول سمیت کئی رہنماء اجلاس میں موجود نہیں تھے جبکہ بعض رہنماء اس فیصلے کے حق میں نہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے رہنماؤں کو قائل  کرنے کی کوشش کی۔ سماء

FAROOQ SATTAR

ishrat ul ibad

MUSTAFA KAMAL

PSP

Tabool ads will show in this div