آئی ایس آئی دفتر حملہ، 4 مجرموں کو موت کی سزا سنادی گئی

اسٹاف رپورٹ

ملتان : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آئی ایس آئی دفتر پر حملے میں ملوث 4 مجرموں کو سزائے موت سنادی۔

انسداد دہشت گردی کورٹ نے ملتان میں آئی ایس آئی دفتر پر 2009ء میں حملے کے کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے 4 مجرموں کو سزائے موت اور 25 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ملتان کے علاقے قاسم بیلہ میں دسمبر 2009ء میں سفاکانہ حملے کے دوران 15 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے تھے، مجرمان نے بم حملوں کے ساتھ فائرنگ بھی کی تھی۔ سماء

gifts

retires

دفتر

Tabool ads will show in this div