قائدآباد میں پولیس مقابلہ، 2 دہشت گرد ہلاک

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس مقابلے کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے، ملزمان سے فائرنگ کے تبادلہ جاری ہے، پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی۔

ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق قائد آباد کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا گیا، ملزمان نے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے دوران 2 تخریب کار مارے گئے، ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، علاقے میں اضافی فورس بھی بلالی گئی ہے، بجلی نہ ہونے کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سماء

Tabool ads will show in this div