ایم کیو ایم پاکستان، پی ایس پی متوقع مشترکہ پریس کانفرنس کا وقت تبدیل

کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس ختم ہوگیا، ڈاکٹر فاروق ستار کی پی ایس پی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کر کے 7 بجے کردیا گیا۔

پی ایس پی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی متوقع مشترکہ پریس کانفرنس کا وقت 6 بجے سے تبدیل کرکے 7 بجے کردیا گیا، ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے علیحدہ علیحدہ اجلاس ختم ہوگئے۔

ویڈیو دیکھیں : مصطفی کمال نےخوشخبری کااشارہ دےدیا

مزید جانیے : ایم کیوایم،پی ایس پی ملاپ،عشرت العبادکااہم بیان

ویڈیو دیکھیں : ایم کیوایم ایک تحریک ہے،کچھ نہ کچھ ہوناچاہئے،ڈاکٹرفاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد سیکریٹریٹ سے باہر آگئے، رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی ان کے ہمراہ ہیں، وہ کارکنوں سے گفتگو کررہے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان امین الحق کے مطابق پریس کانفرنس کا وقت 6 بجے سے تبدیل کرکے 7 بجے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ایس پی نے پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس میں شرکت کیلئے مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی پریس کلب جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کا مینڈیٹ تقسیم نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا، اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گی۔ سماء

FAROOQ SATTAR

ishrat ul ibad

MUSTAFA KAMAL

PSP

Tabool ads will show in this div