سعودی شہزادے قید میں کس حال میں؟ ویڈیو سامنے آگئی

Nov 08, 2017

[video width="202" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Ritz-Carlton-in-Riyadh-where-Saudi-Crown-Prince-is-holding.mp4"][/video]

ریاض : اسے جیل کہیں یا شہنشاہوں کے ٹھاٹ باٹ کہ شہزادوں کو قید کرنے کیلئے سعودی عرب کے اعلیٰ شان ہوٹل کو جیل میں تبدیل کردیا گیا، تاہم شہزداوں کو سونے کیلئے زمین پر گدے ہی میسر آئیں۔

مبینہ طور پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب کے گرفتار شہزادے زمین پر بچھے گدوں پر سو رہے ہیں۔ تصاویر میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار شہزادوں اور اعلی حکام کی جیل میں پہلی رات کی تصاویر میڈیا پر آ گئیں ۔

جیل ایک فائیو اسٹار ہوٹل کا پرتعیش ٹھنڈا کمرہ ہے جہاں کمبل میں لپٹے شہزادے محو خواب ہیں ۔ تصویر میں شہزادوں کے چہرے نہیں دکھائے گئے ۔ دارالحکومت ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل کو جیل قرار دے کر شہزادوں کو وہاں قید کیا گیا ہے ۔ تصاویر میں اس کمرے کی تصویر بھی ہے جہاں گزشتہ ماہ سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔ سماء

Waleed Bin Talal

Tabool ads will show in this div