شادی کی پیشکش پر لڑکی کی چیخیں نکل گئیں
اورلینڈو : امریکی شہری نے لڑکی کو اس وقت پروپوز کرکے چیخیں نکال دی ، جب وہ ہوا میں 360 کے زاویے سے اڑ رہی تھی۔ لڑکی کیلئے تمام صورت حال اتنی غیر متوقع تھی کہ اسے سمجھ ہی نہ آیا کہ وہ ہاں کرے یا ناں۔
برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی مرر کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے وسطی شہر اورلینڈو سے تعلق رکھنے والے مائیکل گارسیا نے اپنی دوست کو شادی کیلئے پروپوز کرنے کیلئے ایک ایسے وقت کا انتخاب کیا، جب اس کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ کچھ ایسا ہو جائے گا۔
دونوں نوجوان تفریح گاہ میں رولر کوسٹر کی سیر کو نکلیں۔ لڑکی کو بلندی اور اونچائی سے ڈر لگتا تھا ، تاہم اپنا ڈر مٹانے اور کم کرنے کیلئے اس نے جھولے پر بیٹھنے کا چیلنج قبول کیا۔
جھولا جیسے ہی ہوا میں بلند ہوا اس کو آنے والے لمحے کا خیال نہ تھا، ایک دم بلندی پر جا کر جھولے نے جھٹکا لیا تو لڑکی کی چیخیں نکل گئیں اور عین اس وقت ساتھ بیٹھے دوست نے لڑکی کو شادی کی انگوٹھی دیکھا کر شادی کی پیشکش کی، جس پر لڑکی کے سمجھ میں ہی کچھ نہ آیا ، وہ بس ہوا میں اڑتی چیختی رہی۔ یہ منظر دونوں نے اپنے کیمرے میں قید کیا۔

اس ویڈیو میں لڑکی اور لڑکے کے جذبات بخوبی نظر آ رہے ہیں۔ سماء