راولپنڈی میں تجارتی پلازہ میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل گیا

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : راولپنڈی کے تجارتی پلازہ میں لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے کا سامان راکھ ہوگیا، امدادی اداروں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

راولپنڈی کے علاقے لیاقت روڈ پر شاپنگ پلازے میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرانک کا سامان منٹوں میں جل کر خاکستر ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مالی نقصان پر غم اور غصے کا شکار تاجر برادری کا کہنا تھا کہ بلڈنگ قوانین پر عمل نہ ہونے کے باعث آتشزدگی کے واقعات ہورہے ہیں۔ 

علاقے سے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے بھی متاثرہ پلازہ کا دورہ کیا۔ امدادی کارروائیوں میں 13 گاڑیوں اور 50 ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔

تاجروں اور ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے آگ کے واقعات پر قابو پانے کیلئے بلڈنگ کوڈز پر عمل کرایا جائے۔ سماء

green

Tabool ads will show in this div