سزائے موت کے قیدیوں کی اپیل و درخواستوں کی وصولی کیلئے نیا حکم نامہ جاری

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اپیلیں یا نظرثانی درخواستیں مسترد ہونے والے سزائے موت کے قیدیوں کی مزید درخواستیں لینے پر پابندی عائد کر دی۔

ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ نے سزائے موت کے قیدیوں کی درخواستوں کی وصولی کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا، سپریم کورٹ کے عملے کیلئے حکم نامہ رجسٹرار کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

حکم نامے میں عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ سزائے موت کے جن قیدیوں کی اپیلیں یا نظرثانی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں، ان کی مزید درخواست نہ لی جائے، سزائے موت کے اکثر قیدی ایک درخواست مسترد ہونے پر دوسری دائر کردیتے ہیں، اپیل یا درخواست زیرسماعت ہونے کے باعث قیدی کی سزا پر عملدرآمد رُک جاتا ہے۔ سماء

contract

historic

Tabool ads will show in this div