لاہور میں 6 سالہ بچے کے قاتل کا اعتراف جرم

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور ميں 6 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم نے اعتراف جرم کرليا۔

شکل سے مظلوم مگر کرتوت شيطانوں والے، 6 سالہ معين کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والا شعيب، جو اسی علاقے ميں حجام کا کام کرتا ہے، ملزم نے اعتراف جرم کے ساتھ طریقہ واردات بھی اُگل دیا۔

گرین ٹاؤن کے علاقے میں پيش آنیوالے اس واقعے کے بعد پولیس نے مؤذن سمیت 7 افراد کو حراست میں لیا اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی، زیر حراست ملزمان کے ڈی این اے، پولی گرافک اور دیگر ٹيسٹ بالآخر تفتیشی افسران کو مرکزی ملزم تک لے گئے۔

پوليس کے مطابق ملزم اس سے پہلے بھی اسی نوعیت کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ سماء

لاہور

Hayatabad

paper

Tabool ads will show in this div