سعودی عرب میں کرپشن کےخلاف بہت کچھ ہونےوالاہے

Nov 07, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/NF-SAUDIA-CORRUPTION-CAMPAIGN-PKG-07-11-1.mp4"][/video]

ریاض: سعودي عرب کےاٹارني جنرل نے کہا ہےکہ کرپشن کے خلاف آگے بہت کچھ ہوگا۔گيارہ شہزادوں کي گرفتارياں کرپشن کے خلاف مہم کي ابتدا ہے، پہلا مرحلہ مکمل ہونے والا ہے۔

سعودی عرب میں گيارہ شہزادے گرفتار ہوئے،اڑتيس سابق وزرا،نائبین اور سرمایہ کارحراست ميں ليے گئے،درجنوں شاہي شخصيات اور کاروباري حضرات زنداں ميں پہنچاديے گئے،بڑے پيمانے پرسياسي قيادت عہدوں سے ہٹادي گئي مگريہ سب توصرف ابتدا ہے،آگے آگے ديکھئے ہوتاکیاہے۔

سعودي اٹارني جنرل سعود المجيب نے کہا ہے کہ بدعنوانی کو جڑ سے ختم کرديں گےاورپہلا مرحلہ مکمل ہونے والا ہے۔

انہوں نے واضح کيا کہ مشتبہ افراد قانوني وسائل استعمال کرسکيں گے،مقدمات شفاف ہوں گے۔ سماء