متحدہ کے مقتول کارکن آہوں و سسکیوں میں سپرد خاک

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

کراچی میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان محمد اشرف اور عبدالرحمان کی نماز جنازہ گلبہار میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کے رہنماء خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور سینکٹروں کارکنان نے شرکت کی، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، وقت آگیا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ حامیوں اور مددگاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

نماز جنازہ کے بعد مقتولین کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔ سماء

Tabool ads will show in this div