کراچی کنگز نے نیا کپتان ڈھونڈ لیا

کراچی : پاکستان سپر لیگ کی مہنگی ٹیموں میں سے ایک کراچی کنگز نے اگلے سیزن کیلئے نیا کپتان ڈھونڈ لیا۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیموں میں سے ایک کراچی کنگز نے اپنے نئے کپتان کا اعلان کردیا، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں قومی ٹیم کا حصہ عماد وسیم آئندہ سال ہونیوالے ایونٹ میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔

پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے نئے کپتان کے تقرر کا اعلان شاہد آفریدی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر اسٹار کرکٹرز اور ٹیم کے آفیشلز بھی موجود تھے۔

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کراچی کنگز کے صدر ہیں، ٹیم میں کپتان عماد وسیم کے علاوہ بابر اعظم، محمد عامر، روی بوپارہ سمیت کئی انٹرنیشنل کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں بڑے بڑے اسٹار کرکٹرز کے ہوتے ہوئے کراچی کنگز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی، ٹیم میں کپتانی بھی تنازع کا سبب بنی، بار بار کپتان بدلا گیا، شعیب ملک، کمار سنگا کارا اور روی بوپارہ نے ایک ہی سیزن میں کراچی کنگز کی قیادت کی تاہم ٹیم ٹاپ فور میں بھی جگہ نہیں بناسکی تھی۔ سماء

Imad Waseem

KARACHI KINGS

PSL3

KK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div