چٹاگانگ وائی کنگ کوکومیلاوکٹورینزنے8 وکٹ سےشکست دےدی

Nov 07, 2017

سلہٹ: چٹاگانگ وائی کنگ کوکومیلاوکٹورینزنے 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ کومیلا وکٹورینزکوجیت کےلیے144رنزکاہدف ملاتھا۔

کومیلا کی جانب سے ہدف کاتعاقب محتاط اندازمیں کیاگیا۔ لٹن داس 23 رنزبناکرسوباش رائے کی گیندپر ایل بی ڈیبلو آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 23 رنز بنائے۔

بٹلر48رنزبناکرسوباش کی گیند پر وکٹ کیپر رانچی کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔کومیلا نےمقررہ ہدف 18ویں اوورمیں پوراکرلیا۔

اس سے قبل سلہٹ کےانٹرنیشنل اسٹیڈیم میں لیوک رونچی اورسومیاسرکار نے چٹاگانگ کواچھاآغازفراہم کیا۔دونوں کے درمیان نصف سنچری پارٹنرشپ ہوئی۔ رونچی 21 گیندوں پر40 رنزبناکر محمد نبی کی گیندپر الوک کپالی کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

منوویراکو براوؤ نےآؤٹ کیا۔انھوں نے22 گیندوں پر21 رنزبنائے۔سومیاسرکارکومحمدسیف الدین نے 38 رنز پربولڈآؤٹ کیا۔

انعام الحق 3رنزبناسکے۔ ان کی وکٹ محمد سیف الدین نے لی۔ ریچ کو9رنزپربراوؤ نے بولڈ آؤٹ کیا۔

کپتان مصباح الحق 6 رنزبناکر امین حسین کی گیند پربولڈ آؤٹ ہوئے۔ سوہاوو3 رنز بناکر محمد سیف الدین کاشکار بنے۔

کومیلاکی طرف سے محمد سیف الدین نے3،براوؤ نے 2، امین حسین اورمحمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ سماء

Bangladesh Premier League

BPL 2017

Chittagong Vikings v Comilla Victorians Sylhet Sixers v Rajshahi Kings bpl 2017

bpl match today

bpl t20 2017

bpl t20 league

bpl news

bangladesh premier league 2017-18

Bangladesh Premier League schedules

Bangladesh Premier League fixtures

Bangladesh Premier League results

Bangladesh Premier League tables

Bangladesh Premier League videos

Bangladesh Premier League news

Tabool ads will show in this div