شہید پاکستانی سفارتکارکی نمازجنازہ،تدفین

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Nayar-Iqbal-Namaz-E-janaza-Ptv-07-11-1.mp4"][/video]

اسلام آباد: افغانستان میں قتل ہونے والے پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار نیئر اقبال کی نمازجنازہ اسلام آبادمیں اداکردی گئی۔

افغانستان کے شہر جلال آباد میں تعینات پاکستان کے سفارت کار نیئر اقبال کو نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نےفائرنگ کرکےقتل کردیا تھا ۔

رانا نیراقبال جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے ویزہ سیکشن میں اسسٹنٹ تھے ۔

مقتول کا جسد خاکی طورخم بارڈر کے راستے پاکستان لایا گیا ۔ ان کی نماز جنازہ میں وزیرخارجہ خواجہ آصف سمیت وزارت خارجہ کےاعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پاکستانی سفارتکارنیئراقبال راناکی تدفین ایچ ایٹ اسلام آباد میں کردی گئی ۔ سماء

Pakistani diplomat

Tabool ads will show in this div