پنجاب میں 3 ملٹری کورٹس کے قیام کا فیصلہ
ویب ایڈیٹر
لاہور : پنجاب ميں 3 فوجی عدالتيں بنائی جائیں گی، ملٹری کورٹس کا مقام خفيہ رکھنے کا فيصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں قائم کی جانیوالی تینوں فوجی عدالتیں کینٹ کے علاقے میں بنیں گی، تاہم ان کا مقام خفیہ رکھا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے تیز تر ٹرائل کیلئے وکلاء اور گواہان کو مقررہ مقام پر بلاکر ملٹری کورٹس تک لے جایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پشاور اسکول پر دہشت گردوں کے بدترین حملے میں 130 سے زائد طلبہ کی شہادت کے بعد سیاسی و عسکری قیادت نے تخریب کاروں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ملٹری کورٹس کے قیام کا فیصلہ کیا تھا، اس کیلئے آئین اور آرمی ایکٹ میں پارلیمنٹ کے ذریعے ترمیم بھی کی گئی۔ سماء
parade
transport
فیصلہ
envoy
meltdown
تبولا
Tabool ads will show in this div