سعودی عرب میں بڑی گرفتاریاں،امریکی صدرنےبھی حمایت کردی

واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں ہونے والی اہم ترین گرفتاریوں کی حمایت کردی۔
سعودی اخبار کے مطابق امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں بدعنوانی کے خلاف خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دونوں عہدیداران پر بڑا بھروسہ ہے۔ انہیں معلوم ہے کہ وہ کیا کررہے ہیں۔
I have great confidence in King Salman and the Crown Prince of Saudi Arabia, they know exactly what they are doing....
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 6, 2017
امریکی صدر نے یہ بھی تحریر کیا کہ جن لوگوں کے ساتھ سخت معاملہ ہورہا ہے انہوں نے برسہا برس تک اپنے وطن کو لوٹا تھا۔ سماء