عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں اور سیاست چھوڑ دیں، زاہد خان
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : عوامی نیشنل پارٹی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ گو عمران گو کا نعرہ لگنے پر وہ سياست چھوڑ دیں گے، عمران خان نے پشاور میں خود اپنے کانوں سے یہ نعرہ سن لیا، اب وعدہ پورا کریں اور سیاست چھوڑ دیں۔
پشاور میں عمران خان کیخلاف گو عمران گو کے نعروں پر اپنے ردعمل میں اے اين پی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ عمران خان نے خود کہا تھا کہ گو عمران گو کہنے پر وہ سياست چھوڑ دیں گے، پشاور واقعے کے بعد عمران خان سياست چھوڑ ديں۔
رجمان عوامی نيشنل پا رٹی نے کہا کہ عمران کا يہ نيا پاکستان ہے کہ پشاور سانحہ کے لواحقين پر لاٹھی چارج کروايا، خيبر پختونخوا اسمبلی کے اسپيکر نے شہداء کے لواحقين پر گاڑی چڑھا دی، خواتين پر تشدد کرایا گیا۔ سماء