کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ، دہشتگردی کے زیراستعمال ویب سائٹس پر پابندی کا حکم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے صوبائی حکومتوں کو نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ پر پابندی اور دہشت گردوں کی زیراستعمال ویب سائٹس بند کرنے کا حکم دے دیا، کہتے ہیں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والوں کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو دہرایا، صوبائی حکومتوں کو نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم نے ایف بی آر اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فوری طور پر اقدامات کی ہدایت کی، انہوں نے آئندہ ہفتے تمام وزرائے اعلیٰ کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اشتعال انگیز تقاریر پر 341 مقدمات درج کرکے 251 افراد کو گرفتار کیا گیا، نفرت انگیز مواد کی فروخت پر 41 دکانیں سیل کی گئیں، مدارس کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب میں 95 کالعدم تنظیموں کی نشاندہی ہوچکی ہے جو انتہاء پسندی اور دہشت گردی پھیلا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کی معاونت کرنیوالوں کو بھی سخت سزا دی جائے گی، انتہاء پسندی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ سماء

rizvi