دھونی کی چھٹی کرنے کا مطالبہ
نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کےبعدبھارتی کرکٹ حلقوں میں ایک بحث چھڑ گئی ، کسی نے دھونی کو ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کردیا تو کسی نے اوپنرز کی کارکردگی کا رونا رویا۔
کیویز سے صرف ایک میچ ہارنے پر ہی پورے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، انتہا پسندوں کے دیس میں ہرایک نے زبان کو تلوار بنالیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹرزاجیت اگرکار اور وی وی ایس لکشمن نے دھونی کو الزام دے دیا ، بولے کہ جب تک ٹیم میں نیا خون نہیں آئے گا ، بھارت یوں ہی منہ کی کھائے گا۔
سنیل گواسکر اورویندرسہواگ سابق بھارتی کپتان کی ڈھال بن گئے ، سہواگ نے کہا کہ دھونی کسی نوجوان کھلاڑی کے لئے رکاوٹ نہیں بنیں گے ، گواسکر بولے دھونی کو کیوں الزام دیا جارہا ہے ، اوپنرز نے کون سا تیرمارا تھا۔ ذاتی بدلے نہ لئے جائیں بلکہ بھارتی کرکٹ کا سوچا جائے۔ سماء