آرمی چیف کی برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف لندن میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی اور دہشت گردوں کی بیرونی امداد روکنے پر تبادلہ خیال کیا۔


پاک فوج کے سپہ سالار کا برطانیہ میں اہم مشن جاری۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف لندن پہنچے تو ہوا شاندار استقبال۔ برطانوي فوج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔


جنرل سر نکلس ہوگٹن نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ پاکستانی سپہ سالار ٹین ڈاؤننگ اسٹريٹ پہنچے تو برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خوش آمدید کہا۔


ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی اور دہشت گردوں کو بیرونی امداد روکنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاقاتی سلامتی اوردفاعی شعبوں میں تعاون پر بھی بات ہوئی۔


آرمی چیف نے برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سرکم ڈروچ  سے بھی ملاقات کی ہے۔ سماء

eid

puppet

Pakistan Army

Tabool ads will show in this div