گورنرسندھ کی صدرآصف زرداری سے بلاول ہاوس، کراچی میں ملاقات

اسٹاف رپورٹر


کراچی: صدرآصف زرداری سے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقات کی ہے ۔۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت میں واپسی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


 گورنر سندھ کی صدر زرداری سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس میں کچھ دیر بعد وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ بھی شریک ہوگئے۔


 وزیراعلی نے صدر زرداری کو سندھ میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔


 صدر زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے متاثرہ علاقوں کے ڈی سی اوز سے رابطہ میں رہے اور صورتحال کو مانیٹر کرتے رہے۔ سماٴ

میں

کی

burger

سے

puppet

nuclear

battle

Tabool ads will show in this div