ایئرپورٹ حملہ کیس : فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کی عدالت نے ایئر پورٹ حملہ کیس میں ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد سميت مفرور 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں کراچی ایئ رپورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کے مطابق تمام ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور اب تک ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی، عدالت پہلے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔

عدالت نے ملا فضل اللہ، شاہد اللہ شاہد اور دیگر 6 ملزمان کو اشتہاری قرار ديتے ہوئے جلد گرفتاری يقينی بنانے کی ہدايت کردی۔ سماء

کیس

twins

deepens

Tabool ads will show in this div