بھارت سے تعلقات کی بہتری کیلئے ہرممکن کوشش کی، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسٹاف رپورٹ

لندن : پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونیوالے واقعات سے غافل نہیں رہ سکتے، تعلقات کی بہتری کیلئے ہرممکن کوشش کی گئی، دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے لندن میں برطانوی تھنک ٹینک کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، وزیراعظم نے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی بہت کوشش کی، خطے میں امن کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، سیکریٹری سطح مذاکرات بھارت نے معطل کئے، پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں، بھارت منظم طریقے سے پاگل پن کا مظاہرہ کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں اہم کامیابیاں ملیں، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق کی جارہی ہیں۔ سماء

جی

ڈی

Bhutto

mess

Tabool ads will show in this div