دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت متحرک، صوبے میں ريڈ الرٹ جاری

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پنجاب حکومت نے دہشت گردی ميں ملوث مدارس اور مشکوک اين جی اوز کی نشاندہی کرلی، صوبائی وزير داخلہ کہتے ہيں کہ آپريشن کی پلاننگ آئی ايس آئی کے سيکٹر کمانڈر کريں گے، دہشت گردوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا خدشہ ہے۔

صوبائی وزير داخلہ شجاع خانزادہ نے سياسی جماعتوں سے اپيل کی کہ وہ  ذاتی ايجنڈا چھوڑ کر دہشت گردی کيخلاف جنگ ميں اپنا حصہ ڈاليں، انہوں نے بتايا کہ عسکريت پسندوں کیخلاف آپريشن انٹيلی جنس کی بنياد پر ہوگا۔

وزير داخلہ پنجاب نے بتايا کہ دہشتگردوں کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ کا خطرہ ہے، تعليمی اداروں، سياسی و عسکری شخصيات، عوامی مقامات اور ايئر پورٹ سميت اہم تنصيبات کی سیکيورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کرلئے گئے ہيں۔

کرنل شجاع نے کہا کہ عوام کو اب کرو يا مرو والی صورتحال کا سامنا ہے، نيوز کانفرنس کے دوران آئی جی پنجاب مشتاق سکھيرا نے بتايا کہ کالعدم تنظيموں کی سرگرمياں مکمل طور پر بند کردی گئی ہيں، انہوں نے اب تک مختلف آپريشنز ميں متعدد دہشتگردوں کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا۔ سماء

recipe

جاری

Tabool ads will show in this div