جہانگیرترین نااہلی کیس اہم موڑ پر؛ٹرسٹ ڈیڈ سپریم کورٹ میں جمع

Nov 06, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/SC-JKT-Case-Isb-Pkg-06-11.mp4"][/video]

اسلام آباد: پاکستان تحريک انصاف کے رہنماجہانگير ترين آف شور کمپنی ٹرسٹ کے تاحیات بینیفشری نکلے ۔ اہليہ، بچے اور بچوں کے بچے بھي بینیفشری ہوں گے ۔ ٹرسٹ ڈيڈ سپريم کورٹ ميں جمع کرادي گئي۔

جہانگیر ترین نااہلی کیس اہم موڑ اختیار کرگیا، رہنما تحریک انصاف نے اپنی آف شور کمپنی کے حوالے سے ٹرسٹ ڈیڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی جس کے مطابق جہانگیر ترین نہ صرف خود بلکہ ان کی اہلیہ بھی آف شور کمپنی کی تاحیات بینفشری ہیں۔ ٹرسٹ کے بینفشریز میں ان کے بچے ہی شامل نہیں۔ بلکہ بچوں کے بچے بھی بینفشریز ہوں گے۔

جہانگیر ترین ٹرسٹ کی آمدن کی تقسیم میں مکمل بااختیار ہیں۔ٹرسٹ کی آمدن سے بینفشریز کو رقم دینے کی ہدایت دے سکتے ہیں۔خود بھی رقم حاصل کرنے کے مجاز ہیں۔

ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق ترین ٹرسٹ کے سیٹلر اور ایچ ایس بی سی بنک ٹرسٹی ہیں۔دونوں کے درمیان ڈیڈ پانچ مئی 2011 میں لکھی گئی۔

جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہو گی۔ سماء

IMRAN KHAN

Disqualification case

trust deed

Tabool ads will show in this div