تلاشی شروع؛چوہدری برادران نے نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا

لاہور:چودھري برادران نيب کےلاہور آفس ميں پيش ہوگئے۔ آمدن سے زيادہ اثاثے بنانے کا الزام بے بنياد قرارديا جبکہ تحقيقات ميں احتساب بيورو کے ساتھ مکمل تعاون کي يقين دہاني بھي کرادي۔

سابق وزيراعظم چوہدري شجاعت حسين اور سابق وزيراعليٰ پنجاب پرويزالٰہي آج لاہور کی نیب عدالت میں پیش ہوئے۔ دونوں نے سترہ سال پرانے کيس ميں تين رکني تفتيشي ٹيم کو بيان ريکارڈ کراديا ۔

مزید پڑھیے؛چوہدری برادران کیخلاف بھی کیس کھل گیا

شجاعت حسين اور پرويزالٰہي نے اپنے بيان ميںدو ارب بياليس کروڑ روپے کي کرپشن کے الزامات کی تردید کی۔ دونوں نے نیب کی جانب سے دیا گیا سوالنامہ پُرکيا اوردوبارہ طلبي پر پيش ہونے سے متعلق آمادگي بھي ظاہر کردي

دوسري جانب نيب حکام نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کيس ميں اسحاق ڈار کے بيٹوں کو بھي طلب کررکھا تھا ليکن ان کے دونوں بيٹے پيش نہيں ہوئے ۔ نيب ذرائع کے مطابق وزيرخزانہ اور ان کے بچوں کو دوبارہ طلبي کا نوٹس بھجوايا جائے گا ۔

PMLQ

PERVEZ MUSHARRAF

Shujaat Hussain

Ch Shujaat

Chaudhry Pervaiz Elahi

Chaudhry Brothers

Tabool ads will show in this div