پیراڈائز لیکس، گلوکار بونو بھی شکنجے میں آگئے
لندن : پیراڈائز لیکس کی جاری کردہ دستاویزات میں امریکی گلورکارہ میڈونا کے بعد معروف برطانوی بینڈ یوٹو کے لیڈ سنگر بونو کا نام بھی منظر عام پر آیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق آئی سی آئی جے کے ڈائریکٹر جیررڈ رائل نے پیراڈائز لیکس کی دستاویزات جاری کی ہیں، جس میں دنیا کی معروف شخصیات اور کمپنیوں کے نام شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق امریکا کی معروف گلوکارہ میڈونا اور برطانوی میوزیکل بینڈ یوٹو کے لیڈ سنگر بونو کا نام بھی آف شور کمپنیاں قائم کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔
لیکس رپورٹ کے مطابق بونو نے مالٹا کی ایک کمپنی کے ذریعے شاپنگ مال کے شیئرز خریدے۔ رپورٹ کے مطابق بونو مالٹا کی ایک کمپنی میں سرمایہ کاری بھی کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ان کے علاوہ پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز، ابوظہبی کے امیر خلیفہ بن زید السلطان النہیان، قطر کے سابق وزیراعظم حماد بن جاسم الثانی،سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز،شامی صدر بشاالاسد کے کزن اورسابق سعودی ولی عہد محمد بن نائف کا نام بھی سامنے آچکا ہے۔ سماء