باچا خان ایئر پورٹ کے اطراف میں پولیس کا سرچ آپریشن
ویب ایڈیٹر:
پشاور : پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
پشاور ایئرپورٹ کے اطراف اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ملحقہ حساس مقامات کو دھمکیاں ملنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ آپریشن کے دوران ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ سماء