چوہدری برادران کیخلاف بھی کیس کھل گیا؛آج نیب میں پیشی

لاہور:چوہدری شجاعت حسین اور پرویزالہیٰ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آج نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ چوہدری برادران دوپہر تین بجے کے بعد پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

چوہدري شجاعت حسين اورچوہدری پرويزالہیٰ آمدن سے زائد اثاثوں کے کيس میں نيب ميں جاکراپنا موقف پيش کريں گے۔ چوہدري برادران کے خلاف دو ارب بياليس کروڑ کی مبینہ کرپشن کا کيس ہے۔ نیب نے ق لیگ کے دونوں رہنماؤں کو آج طلب کررکھا ہے۔ دونوں سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پوچھ گچھ ہوگی۔

چوہدري شجاعت حسين اور چوہدري پرويزالہیٰ کے خلاف کيس سال دو ہزارميں رجسٹرڈ ہوا تھا۔ پرويزمشرف کے دورميں ان کے کیس کی فائل زيرالتواء رہي لیکن رواں سال اکتيس اکتوبرکو نيب نے انہیں طلبي کا نوٹس بھيج ديا ۔

چوہدری برادران نے نیب تحقیقات سےمتعلق حقائق سامنےلانےکا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی آج تین بجے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر نیوز کانفرنس کریں گے۔ سماء

PMLQ

PERVEZ MUSHARRAF

Shujaat Hussain

Ch Shujaat

Chaudhry Pervaiz Elahi

Chaudhry Brothers

Tabool ads will show in this div