حقانی نیٹ ورک کوکالعدم قراردینےکی خبرکاخیرمقدم کرتےہیں،امریکا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک اور دیگر انتہا پسند تنظیموں پر پابندی کی خبر خوش آئندہ ہے، اس سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں روکنے میں مدد ملے گی۔

واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان میری ہارف نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک اور مزید دس یا گیارہ انتہا پسند تنظیموں پر پابندی سے دہشت گردی پرقابو پانے میں مدد ملے گی، جان کیری نے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی حکام سے انسداد دہشت گردی پر تفصیلی بات کی ہے اور اس بار پر زور دیا کہ امریکا، پاکستان کےساتھ سیکیورٹی پارٹنر شپ میں اضافہ چاہتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان ميري ہارف نے جواب ميں کہا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردي کے حوالے سے تعاون کي طويل تاريخ ہے، حکومت پاکستان پر واضح کرچکے ہيں کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کرني ہوگي، کيوں کہ وہ پاکستاني عوام کيلئے خطرہ ہيں، پاکستاني عوام سے زيادہ شايد ہي کوئي دہشت گردي کا نشانہ بنا ہو۔ سماء

banned

Tabool ads will show in this div