شاہد آفریدی کےکرکٹ سےمتعلق نئےعزائم

دبئی: ٹی ٹین لیگ کی ڈرافٹنگ کے موقع پراسٹارکھلاڑی شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ اس لیگ کودنیا بھرمیں پسند کیا جائے گا۔

دبئی میں ٹی ٹین لیگ کی ڈرافٹنگ کے موقع پر شاہد آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کی۔ انھوں نے تجویز دی کہ پی ایس ایل تھری میں کراچی کے میچزکراچی میں اورلاہورکےلاہورمیں ہونے چاہیں۔ انھوں نےپی ایس ایل کےمیچز کراچی مں کروانےپرنجم سیٹھی کومبارکباد پیش کی۔

شاہدآفریدی نے امید ظاہر کی کہ ٹی 10 لیگ کےآنے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ سابق کپتان نےبتایا کہ لیگ میں پاکستانی اوربھارتی کھلاڑی ساتھ کھیلتےنظرآئیں گے۔

انھوں نے پاکستانی میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کوخوش آئندقرار دیا۔ شاہد آفریدی نےبتایاکہ موبائل کی زیادتی کی وجہ سےکبھی کبھی سیلفی سےچڑجاتاہوں۔

انھوں نے مزید کہاکہ پی ایس ایل میں زلمی کےبعدکراچی کی نمائندگی کروں گا۔ ان کاکہناتھاکہ کراچی میں میراحق ہے۔ شاہد آفریدی نےمداہوں کی امیدوں پرپورااترنےکی کوشش کابھی اظہارکیا۔ سماء

KARACHI KINGS

PSL 3

T 10 League

psl 2018

Tabool ads will show in this div