پاناما پیپرز : نئی تہلکہ خیز لیکس آنیوالی ہیں

لندن : پاناما لیکس کے بعد نئی ليکس تہلکہ مچانے کیلئے تيار ہے، آئی سی آئی جے نے آج رات مزید انکشافات کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر نئی لیکس منظر عام پر لانے کا پیغام جاری کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پاناما لیکس کی طرز پر نئی لیکس منظر عام پر لانے کا پیغام جاری کیا گیا ہے، آئی سی آئی جے نے اپنے ٹریٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا ہے کہ کیا آپ ہمارے نئے پراجیکٹ کیلئے تیار ہیں؟، آج رات نئی لیکس جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس میں دنیا کے بڑے بڑے ممالک کے سربراہان، سیاستدان، بیورو کریٹس، سرکاری ملازمین اور کاروباری شخصیات کے نام منظر عام پر آئے تھے جس کے بعد کئی سربراہ مملکت کو استعفیٰ بھی دینا پڑا تھا جبکہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو بھی عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا اور اب مزید تحقیقات کا بھی سامنا ہے۔ سماء

Panama leaks

panama papers

World Scandal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div