اب عوام کا این آر او ہوگا، عمران کو پاکستان سے جانا پڑیگا، مریم اورنگزیب

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/MARYAM-ORANGZAIB-REAX-BPR-NEW-04-11.mp4"][/video]

اسلام آباد : ليگی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مريم اورنگزيب کہتی ہيں نئے جلسے دھرنا تھری کی نئی قسط تو نہیں، اب صرف عوام کا این آر او ہوگا اور عمران خان کو پاکستان سے جانا پڑے گا۔

عمران خان کی اوباڑوں میں دھواں دھار تقریر کو ن لیگ کی جانب سے بھی جواب آگیا، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ نئے جلسے دھرنا تھری کی نئی قسط تو نہیں؟، اب صرف عوام کا این آر او ہوگا اور عمران خان کو پاکستان سے جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے آئے تھے اور پارلیمنٹ پر حملہ کرکے چلے گئے، آج پھر خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کی بات افسوسناک ہے، آپ چندے کے پیسوں پر جوا کھیلتے تھے، خزانہ کیسے بھریں گے، عمران صاحب خیبر بينک اسکینڈل کا کیا ہوا؟، عائشہ گلالئی کے الزامات کا بھی جواب دیں۔ سماء

IMRAN KHAN

Panama

Maryam Orangzaib

Parliament Dissolve

Tabool ads will show in this div