بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/12/BPL-Hafeez-Wicket-08-12.mp4"][/video]

ڈھاکا : بنگلہ دیش پریمیئر (بی پی ایل) میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سلہٹ سکسرز اور کومیلا وکٹورینز کے مابین سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

سلہٹ کی ٹیم صابر رحمان کی قیادت میں میدان میں اترے گی، جب کہ کومیلا وکٹورینز کی کپتانی کے فرائض تمیم اقبال انجام دیں گے۔ دوسرے میچ میں کھلنا ٹائٹنس اور ڈھاکا ڈائنامائٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے بنگلہ دیش پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ میں سلہٹ سکسرز نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو افتتاحی میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، فاتح ٹیم نے 137 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، اپل تھرنگا اور آندرے فلیچر نے شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، تھرنگا 69 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ فلیچر 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہفتہ کو بی پی ایل کے افتتاحی میچ میں ڈھاکاڈائنامائٹس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کمار سنگاکارا 32 اور ایون لیوس 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، ناصر حسین، ابوالحسن اور لیام پلنکٹ نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں سلہٹ سکسرز نے مطلوبہ ہدف 17 ویں اوور کی پانچویں گیند پر محض ایک کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر پورا کیا، تھرنگا 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور فلیچر نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بنگلا دیش میں جاری پریمیئر لیگز کے میچز کا آغاز ہفتہ کو ہوا ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ایکشن سے بھرپور مقابلے بارہ دسمبر تک جاری رہیں گے۔

ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر 46 مقابلے ہوں گے جو 39 روز تک جاری رہیں گے۔ کرکٹ کے مقابلے چٹاگانگ، ڈھاکا سات اور سلہٹ کے تین الگ الگ مقامات پر منعقد کئے جائیں گے۔

چٹا گانگ وائی کنگز کی قیادت سومیا سرکار ، کومیلا وکٹورینزکی تمیم اقبال، ڈھاکا ڈائنامائٹس کی شکیب الحسن، ، کھلنا ٹائٹنس کی محمود اللہ، راج شاہی کنگزکی مشفیق الرحیم، رنگپور رائڈرز کی مشرفی مرتضیٰ اور سلہٹ سکسرز کے کپتان صابر رحمان ہیں۔

بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، محمد عامر، محمد سمیع، اُسامہ میر، شعیب ملک، رومان رئیس، عمران خان جونیئر، فہیم اشرف، حسن علی، مصبا ح الحق، شاداب خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں سنگاکارا، واٹسن، نارائن، ایون لیوس، کیمرون ڈیلپرٹ، ڈک ویلا، ڈیرن سیمی، سیمنز، لوکی رائٹ، راشد خا ن، جوئس بٹلر، محمد نبی، سیموئلز، ڈیرن براوو، کرس گیل، مستفیض الرحمان، شکیب الحسن، تمیم اقبال، محمداللہ اور کارلوس بریتھویٹ شامل ہیں۔ سماء

BANGLADESH

BPL 2017

Tabool ads will show in this div