گرفتار سعودی شہزادہ ولید بن طلال کون؟؟

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/MA-PRINCE-WALEED-PROFILE-PKG-UPD-05-11.mp4"][/video]

ریاض : میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودیہ عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتاری ہونے والوں میں دنیا کے امیر ترین سعودی شہزاد ولید بن طلال بھی شامل ہیں، تاہم کسی سرکاری ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ اگر شہزادہ والید کی گرفتاری عمل میں آتی ہے تو دنیا کی بڑی کاروباری شخصیات کیلئے یہ بات کسی دھچکے سے کم نہیں۔

خبر رساں اداروں کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والے شہزادوں میں شہزاد الولیدبن طلال بھی شامل ہیں، جن کی گرفتاری کی تاحال سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ۔

ذرائع سے سامنے آنے والی الولید بن طلال کی گرفتاری کی خبر درست ہے تو دنیا بھر کی بڑی کاروباری شخصیات کے لئے یہ بات کسی دھچکے سے کم نہیں کیونکہ کھرب پتی سعودی شہزادے نے دنیا کے نامور ترین مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے ۔

شہزادہ ولید بن طلال سعودی شاہ سلمان کے سوتیلے بھتیجے ہیں اور دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہوتے ہیں،ان کے والد کا نام طلال بن عبدالعزیز آل سعود ہے ۔ بے پناہ دولت اورشاہانہ طرز زندگی کے باعث دنیا کے امیر تریم افراد کی فہرست میں شامل ہونے والے سعودی شہزادے طلال بن ولید دل کے بھی شہنشاہ ہیں، جنہوں نے اپنی تمام تر جائیداد فلاحی مقاصد کیلئے عطیہ کی۔

شہزادہ ولید بن طلال ذاتی سفر کے لئے ’سپر جمبو‘ استعمال کرتے ہیں۔ طلال بن ولید وسیع وعریض مکان کے مکین، ہیرے جڑے گاڑی سمیت بیش قیمت گاڑیوں کے بھی مالک ہیں اور تو اور ان کے پاس فضائی سفرکیلئے تمام تر سہولیات سے آراستہ پرآسائش ذاتی ہوائی جہازبھی موجود ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق 32بلین ڈالرز کی جائیداد کے مالک سعودی شہزادے کے اس اقدام کا مقصد ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

ان کے ذاتی ہوائی جہاز کی قیمت500 ملین ڈالرز ہے، سعودی عرب کے شاہی خاندان کے کھرب پتی شہزادہ ولید بن طلال دنیا کے پہلے شخص ہیں جو ذاتی سفر کے لئے ایک بڑے ہوائی جہاز کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے نئے ملکیتی طیارے ”سپر جمبو“ ایئر بس A 380 کی کل مالیت پانچ سو ملین ڈالرز سے زیادہ ہے۔ اس میں ایک آرام کمرہ بنایا گیا ہے جس میں شہزادے کے پچیس معاونین قیام کر سکیں گے۔ ”اڑن محل“ کے نام سے موسوم خصوصی جہاز میں میٹنگ روم‘ بینکوئٹ ہال‘ پانچ شاہی کمرے‘ جائے نماز، دوران پرواز قبلے کی سمت بتانے کے خصوصی الیکٹرانک آلات نصب ہیں۔ جہاز کی تین منزلوں تک فوری رسائی کے لئے لفٹ بھی لگائی گئی ہے۔ اس میں رولز رائس کار کےلئے پارکنگ بھی ہے۔

وہ اپنی کمپنیوں میں خواتین کو نوکریاں دینے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ ان کے عملے میں دو تہائی خواتین ہیں۔ شہزادہ ولید دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہیں اور یہاں تک ہوچکا ہے کہ 2013ء میں جب جریدے فوربز نے انہیں 26 ویں نمبر پر رکھا تو ان کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی گئی کہ انہیں ان کا صحیح مقام نہیں دیا گیا۔ ولید بن طلال کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی بیٹی کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات ہیں اور وہ ان کی بہترین دوست ہے۔

شہزادہ ولید کی میڈیا کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری موجود ہے اور ایک مشہور عالمی بینک میں بھی ان کے شیئرز ہیں،وہ دنیا کے 100 بااثر افراد میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔

شہزادہ ولید کی سو ملین ڈالر مالیت کی تفریح گاہیں صحرا میں بنائی ہوئی ہیں جہاں انہوں نے پست قد لوگوں کو رکھا ہوا ہے تا کہ وہ آنے والوں کو تفریح فراہم کر سکیں۔

 

دو سال قبل شہزادہ الولید نے ان پائلٹوں کو مہنگی گاڑیاں دینے کی پیشکش کی تھی جو پڑوسی ملک یمن پر بمباری میں حصہ لے رہے ہیں۔ چند برس قبل انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ہوٹل اور ایک پرآسائش کشتی کو خرید لیا تھا۔ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ سیاست میں داخل نہیں ہوئے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی ختم کروانے میں بھی ان کی کوششیں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی ختم کرنا نہ صرف ملکی معیشت بلکہ خواتین کے حقوق کے لیے بھی ضروری ہے۔ سماء

ARRESTED

saudi prince

Extra Charges

SAUDIA ARAB

jumbo jet

Billionaire Prince

Alwaleed Bin Talal

Waleed Bin Talal

Tabool ads will show in this div