مریم اورنگزیب نے عمران خان کے پاورشو پرسوالات اٹھادیے

اسلام آباد:وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاورشو پرسوالات اٹھا دیے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان پھر امپائر کی انگلی کا انتظار تو نہیں کررہے؟ احتساب کمیشن کا تالہ کھولا نہیں جاتا اور پورے ملک کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے چئیرمین تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال اٹھایا کہ عمران خان کے جلسوں میں تیزی کیوں؟ وہ پھر دوہزارچودہ کی طرح امپائر کی انگلی کا انتظار تو نہیں کر رہے؟۔

انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی جھوٹ بول بول کے تھکتے نہیں ۔ پورا پاکستان ان کے جھوٹ سن سن کے تھک گیا ہے۔ ان کی کارکردگی جھوٹ بولنا ، تہمت لگانا ، گالی دینا ، بدتمیزی اورعورتوں کو ہراساں کرنا ہے۔ان سے احتساب کمیشن کا تالہ تو کھولا نہیں جاتا اور پورے ملک کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں جنگلات کے گھٹنے کی شرح میں چوہتر فیصد تیزی آئی ہے۔ جس کا اثر پورے ملک کے موسم پر پڑرہا ہے۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

MARYAM AURANGZAIB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div