سعودی شہزادے کو گرفتار کرلیا گیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/KY-SAUDI-ARREST-PKG-05-11.mp4"][/video]

ریاض : سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں موجودہ اور سابق وزراء اور 10شہزادوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف شاہ سلمان نے بڑا قدم اٹھالیا، سابق وزراء اور شہزادوں کو سعودی شاہ کے حکم پر چند گھنٹے پہلے بنائی گئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے گرفتار کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نو تشکیل شدہ اینٹی کرپشن کمیٹی کے سربراہ ولی عہد محمد بن سلمان ہیں، کمیٹی نے کرپشن کےالزام میں 38 موجودہ اور سابق وزرا گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار سعودی شہزادوں میں الولیدبن طلال بھی شامل ہیں، جنہوں نے دنیا کے نامور ترین مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

اس سے پہلے سعودی شاہ سلمان نے متعدد اہم فیصلے کئے اور کرپشن کےخلاف تحقیقات کیلئےاعلیٰ کمیٹی قائم کی، جسے کرپٹ عناصر پر سفری پابندی لگانے اور گرفتار کرنے کی اجازت دی گئی ہے،کمیٹی کو متعلقہ اداروں کے تعاون سے مناسب کارروائی کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

میٹی نے 2009ء میں جدہ سیلاب اور 2012ءمیں مرس وائرس سے اموات کے معاملے کی بھی ازسرنو تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اینٹی کرپشن کمیٹی کے اقدامات کے بعد مشتبہ وی آئی پی شخصیات ملک سے نکل نہ جائے اس لئے جدہ میں تمام نجی پروازیں روک دی گئی ہیں۔

شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ متعب بن عبداللہ کو نیشنل سیکیورٹی گارڈکی وزارت سے سبکدوش کر دیا گیا اور وزارت کا قلمدان خالد بن عبدالعزیز کو سونپ دیاگیا۔

اسی طرح وزیر اقتصادیات اور منصوبہ بندی عادل فقیہ کوہٹادیاگیا ہے ،شاہ سلمان نےبحریہ کے سربراہ جنرل عبداللہ کو سبکدوش کرکےجنرل فہد الغفیلی کومنصب سونپ دیا تھا۔ سماء

ARRESTED

saudi prince

Extra Charges

Billionaire Prince

Alwaleed Bin Talal

Tabool ads will show in this div