فریال مخدوم دلہن بن گئیں

مانچسٹر / نیوجرسی : برطانوی نژاد پاکستان باکسر عامر خان کی سابق اہلیہ فریال مخدوم دلہن بن گئیں، جس کے بعد ان کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں ہیں۔
فریال مخدوم نے باکسر عامر خان سے علیحدگی کے بعد اپنے پہلے برائیڈل شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

عروسی لباس میں ملبوس فریال نے دیکھنے والوں کو تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔
، فریال نے اپنا حالیہ شوٹ تین ماہ کے حمل کے دوران کروایا، جس پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ فیشن کی دنیا سے گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ فریال اس سے قبل بھی کئی فیشن شوز میں بطور ماڈل شرکت کر چکی ہیں۔


فریال کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو مضبوط بنانا چاہتی ہیں اور اسی لیے اپنے کیرئر پر توجہ دے رہی ہیں۔ فریال مخدوم نے اپنا حالیہ شوٹ پاکستانی ڈیزائنر ثوبیہ نیازی کی برائیڈل کلیکشن کے لیے کیا ہے۔ سماء