سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے لاہور میں تقریب، دہشت گردی کے خاتمے کا عزم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور کی يونيورسٹی آف انجينئرنگ اينڈ ٹيکنالوجی ميں سانحہ پشاور کے شہداء کی ياد ميں دعائيہ تقريب ہوئی، شرکاء نے فروغ تعليم اور دہشت گردی کے خاتمے کا عہد کيا۔

تقريب ميں شہر کی مخلتف يونيورسٹيز اور کالجز کے نمائندہ وفود شريک ہوئے، مقررين نے اپنے اپنے انداز ميں شہداء کو خراج عقيدت پيش کيا، معروف گلوکارہ شازيہ منظور نے ملی نغمے کی صورت عوامی جذبات کی ترجمانی کی۔

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور علم کی شمع روشن رکھنے کیلئے طلباء نے تجديد عہد کيا گيا، شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، سکھ اور مسيحی رہنماؤں  نے بھی شہداء اور زخميوں کيلئے دعا کرائی۔

آرمی پبلک اسکول  کے 2 نںھے طلباء اور ہنگو ميں اپنے اسکول کو دہشت گردی سے بچاتے ہوئے شہيد ہونیوالے اعتزاز حسن کے والد بھی تقريب ميں شريک تھے، طلباء نے شہداء کے خاندانوں کو بھرپور عزت و احترام کے ساتھ رخصت کيا۔

تقريب ميں شامل اساتذہ اور طلبہ نے اس عزم کا اظہارکيا کہ وہ تعليم حاصل کرکے ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرينگے اور علم دشمن دہشت گردوں کے عزائم خاک ميں ملاديں گے۔ سماء

لاہور

recipe

mac

shafqat amanat ali

Tabool ads will show in this div