اب آٹا کرے گا شہریوں کو ٹاٹا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Atta-Mehnga-Kyion-Isb-Pkg-04-11.mp4"][/video]

کراچي: شہرقائد ميں پيٹروليم مصنوعات ، ٹماٹر اور پياز کے بعد اب آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، آٹے کا بيس کلوکا تھيلا ساٹھ روپے اور اسلام آباد ميں پچاس روپےمہنگا ہوگيا ۔ عوام مہنگےآٹےکي چکي ميں پسنےسے بے حد پريشان ہيں۔

کراچي ميں پياز،ٹماٹر، پيٹرول کے بعد آٹابھي منہ چڑانے لگا، 20کلوآٹا60،اسلام آبادميں 50روپےمہنگا، حکومت نے مہنگائي کا ايک اور بم گراديا ۔

بنيادي ضرورت آٹے کي قيمت ميں اضافہ کرديا، ٹماٹر کي قيمت نے عوام کولال پيلا کيا، پياز نے آٹھ آٹھ آنسو رلايا، پٹرول کي قيمت بھي تين ماہ ميں تين بار بڑھي، اب عوام سے روٹي کا نوالہ بھي چھينا جارہاہے ۔

اسلام آباد ميں20کلو آٹے کي قيمت ميں50 کراچي ميں60روپے اضافہ کرديا گيا، لاہور ميں بھي30 روپے بڑھ گئے ۔

ملک ميں اضافی گندم کی موجودگی کے باوجود آٹا کیوں مہنگا ہوا؟ عوام سوال کرتے ہيں کہ کب تک وہ مہنگائي کي چکي ميں پستے رہيں گے، حکمرانوں کي عياشيوں کا بوجھ اٹھاتے رہيں گے ۔ سماء

Tomato Price

Flour price

Tabool ads will show in this div