پشاور : تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران کرین کے نیچے دب کر 3 افراد جاں بحق
ویب ایڈیٹر
پشاور : پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کرین کے نیچے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے پر دکانداروں نے شدید احتجاج کیا، پولیس نے ایڈمنسٹریٹر اور اے سی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پشاور کے علاقے گھنٹہ گھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران تاجروں نے شدید احتجاج کیا، اس دوران کرین کے نیچے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے، لاشیں نکالنے کیلئے ٹریفک پولیس کے لفٹر طلب کرلئے گئے۔
پولیس نے گھنٹہ گھر میں کرین کے نیچے دب کر 3 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ کوتوالی میں درج کرلیا، مقدمے میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن اور اے سی کو نامزد کیا گیا ہے، دوسری جانب سیکریٹری داخلہ نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا، اسپیشل سیکریٹری سراج خان کو تحقیقاتی افسر مقرر کردیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کہتے ہیں کہ میرے حلقے میں تجاوزات کیخلاف آپریشن اعتماد میں لئے بغیر کیا گیا، واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ سماء