کوٹ لکھپت جیل،دہشتگرد اکرام الحق عرف لاہوری کوپھانسی پرلٹکادیاگیا

ویب ایڈیٹر:


لاہور   :   دہشت گردوں کو عبرتناک انجام پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ایک اور دہشت گرد کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔ قتل کے مجرم اکرام الحق عرف ہوری کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا، اس سے قبل آٹھ جنوری کو اکرام لاہور کی موت ٹل گئی تھی لیکن آج سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا۔

مجرم اکرام لاہوری کو صبح ساڑھے چھ بجے تختہ دار پر چڑھایا گیا، جھنگ کے رہائشی اکرام الحق کو فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنائی تھی، جس نے فرقہ واریت کی بنیاد پر شورکوٹ میں نیئر عباس نامی شخص کو قتل کیا تھا، اکرام الحق کو اس سے پہلے 8 جنوری کو پھانسی دی جانی تھی، لیکن مقدمے کے مدعی الطاف حسین کی جانب سے سزائے موت دیئے جانے سے کچھ دیر پہلے صلح نامہ پیش کر دیا گیا تھا۔

صلح نامے کے باعث مجسٹریٹ نے پھانسی روک کر صلح نامہ ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا تھا، جہاں دوبارہ سماعت میں صلح نامہ مسترد کر دیا گیا، اور مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے تھے۔ ان پر عمل کرتے ہوئے آج اسے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پھانسی دینے سے پہلے اکرام الحق کا طبی معائنہ ہوا، جب کہ اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کرائی گئی۔ سماء

modi

season

jamali

bajaur

muridke

Tabool ads will show in this div