راولپنڈی : پرانا قلعہ کے علاقے میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

اسٹاف رپورٹ


راولپنڈی : راولپنڈی پرانا قلعہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے فائرنگ ٹارگٹ کلنگ نہیں، شہر میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہے۔


پولیس کے مطابق 5 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے معروف تجارتی مرکز پرانا قلعہ کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے محمد رمضان نامی تاجر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 راہگیر محمد طفیل، کاشف فرید، عمر قریشی اور ناصر جاوید زخمی ہوئے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد طفیل نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، عینی شاہدین کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 افراد نے فائرنگ کی۔


ایس ایس پی آپریشنز میاں مقبول نے جائے وقوع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے مختلف دکانوں اور راہگیروں کو نشانہ بنایا۔


میاں مقبول کا کہنا تھا کہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے، تحقیقاتی شروع کردیں، حملے میں نائن ایم ایم اور تیس بور کے ہتھیار استعمال کئے گئے، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔ سماء

میں

زخمی

کے

MQM

rigging

elections

kidnap

Tabool ads will show in this div