ق لیگ کے دو رہنما باغی،تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :   پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما ریاض فتیانہ اور سعید ورک نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد باضابطہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے دو رہنماؤں نے جماعت سے علیحدگی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں ملاقات کیں، دونوں سابق رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ اور سعید ورک عمران خان سے بنی گالہ پر ملاقات کے بعد باضابطہ نیوز کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں، عمران خان واحد لیڈر ہیں جن میں منافقت نہیں۔ سماء

dialogues

djokovic

Tabool ads will show in this div