انسپکٹرشفیق تنولی حملہ کیس،عینی شاہدنے3ملزمان کوشناخت کرلیا

ویب ایڈیٹر:


کراچی   :   کراچی پرانی سبزی منڈی میں انسپیکٹر شفیق تنولی سمیت چار افراد قتل کے تین ملزموں کو گواہ نے عدالت میں شناخت کر لیا۔

جوڈیشیل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں انسپیکٹر شفیق تنولی سمیت چار افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار تین ملزموں کو گواہ نے شناخت کر لیا۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب بم دھماکے میں انسپیکٹر شفیق تنولی، جلال احند ، دائود اور اعجاز جاں بحق ہو گئے تھے، جب کہ کانسٹیبل آصف زخمی ہوا تھا۔

زخمی کانسٹیبل نے عدالت میں بطور گواہ تینوں ملزمان ندیم خان ، عابد علی اور نور رشید کو عدالت میں شناخت کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہو رہی ہے اور وہ 20 جنوری تک ریمانڈ پر ہیں۔ سماء

twins

poisoned

Tabool ads will show in this div