شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے سے متعلق وزیر دفاع کا اہم بیان

کراچی : وزیر دفاع خرم دستگیر کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن میں شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نواز شریف اداروں کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے، افغانستان کی جنگ پاکستان کی سرزمین پر نہیں لڑیں گے۔

شہباز شريف بڑے بھائی کو رخصت کرنے کيوں نہيں آئے، شريف خاندان ميں دوريوں کی وجہ کيا ہے؟، وزير دفاع خرم دستگیر نے اشارہ دے ديا۔ سماء کے پروگرا ايجنڈا 360 ميں بولے شہباز شریف کو اگلا وزیراعظم بنانے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے، نواز شریف اداروں کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے، آئینی ترمیم کے سلسلے میں کوئی جلدی نہیں، سینیٹ الیکشن کے بعد آئینی ترمیم کا آپشن موجود ہے۔

وزیر دفاع کہتے ہیں کہ افغانستان کی جنگ پاکستان کی سرزمین پر نہیں لڑیں گے، پاکستان امن کیلئے افغانستان کی ہرممکن مدد کرے گا۔ سماء

PM

DEFENSE MINISTER

Khurram Dastagir

Tabool ads will show in this div