بے سکون شہریوں کیلئے سی این جی بحالی بھی سکون نہ لاسکی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور   :   حکومت نے پیٹرول بحران پر قابو پانے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا فیصلہ تو کیا مگر يہاں بھي عوام کے ليے انتظار کے کرب سے گزرتے شہريوں کے ليے لمبي قطاريں ہيں کہ ختم ہونے کا نام ہي نہيں لے رہيں، بے بس شہريوں کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔

سي اين جي اسٹيشنز کھل تو گئے  ليکن عوام کا غم غلط نہ ہوسکا، شہریوں کا کہنا ہے کہ گاڑی ميں سی این جی ڈالوانے کے لیے قطار ميں لگے تويہاں بھی انہیں جواب ہی ملا۔ قطاروں ميں انتظار کرتے لوگوں کو ہي ديکھيے جو ظاہري طور پر خوش گپيوں ميں مصروف نظر آتے ہيں مگر يہاں بھي ملک کے حکمرانوں کي پاليسيوں پر کڑي تنقيد کي جارہي ہے۔

سوئي ناردن حکام نے ايم ڈي آئي سرچارج کے باعث لاہور کے بند سي اين جي اسٹيشنز کو ایک روز کے لیے استثنيٰ ديديا ہے۔ جس کے نتيجے ميں اب تمام سي اين جي اسٹيشنز پر شہريوں کو گيس دستياب ہوگي۔ پیٹرول کی نایابی پر شہریوں کا غم وغصہ قدرے کم کرنے کے لیے حکومت نے سی این جی سٹیشن تو کھولنے کا فیصلہ کیا لیکن انہیں یہاں بھی قطاروں میں لگنا پڑ رہا ہے۔  سماء

save

Tabool ads will show in this div