دینا جناح ۔۔ ایک عہد،ایک منفرد بندھن کا خاتمہ

بانی پاکستان محمد علی جناح کی اکلوتی صاحبزادی دینا جناح گزشتہ روز نیویارک میں 98 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ دینا جناح کے انتقال پر زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے اظہار افسوس کیا۔ دینا جناح کے انتقال کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زینٹا نے بھی ان سے اپنا تعلق بیان کیا۔

معروف شخصیات نے ٹوئٹرکا سہارا لیتے ہوئے بابائے قوم کی اکلوتی اولاد کے انتقال پر تعزیتی پیغامات پوسٹ کیے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دکھ اور دینا جناح کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

   

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ دینا کی وفات ایک عہد اور اس منفرد بندھن کا خاتمہ ہے جو ان کے والد کی وجہ سے قائم تھا۔

     

شاہ محمود قریشی نے بھی اپنا تعزیتی پیغام پوسٹ کیا۔

   

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ان کی تاریخ پیدائش لکھتے ہوئے کہا کہ ایک عہد کا خاتمہ ہوا۔

   

سربراہ عوامی مسلم لیگ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی دینا جناح کی فیملی سے اظہار افسوس کیا۔

   

پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی ناز بلوچ نے دینا کے انتقال سے متعلق لکھتے ہوئے ان کیلئے دعا کی۔

   

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

     

معروف بالی ووڈ اداکارہ پریتی زینٹا نے کہا کہ یہ سننا بہت افسوسناک ہے کہ خوبصورت اورحوصلہ افزا ڈینا واڈیا ہم میں نہیں، میں خوش قسمت تھی کہ ان سے ملاقات کی اور انہیں بہت زیادہ پسند کیا۔

   

رہنما پی ٹی آئی فوزیہ قصوری کہا کہ قائداعظم کی بیٹی چل بسیں، یہی زندگی کی حقیقت ہے۔

 

اداکار عدیل ہاشمی نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

کرکٹر شعیب اختر نے  بھی قائداعظم کی صاحبزادی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

quaid e azam

Mohammad Ali Jinnah

twitter reaction

Dina Wadia

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div