بےگھرلوگوں کی مدد کے لیے ’’کین ڈیزائن‘‘ کا مقابلہ
نیویارک میں فوڈ کینزسے مختلف ڈیزائن بنانے کا مقابلہ سجایا گیا جس میں ستائیس ٹیمیں اسی ہزار سے زائد کینز سے ڈیزائن بنا رہی ہیں ۔
اس مقابلے کا مقصد تھینکس گیونگ کے موقع پر نیویارک میں دس لاکھ بے گھر اور بھوکے لوگوں کو مفت کھانا فراہم کرنا ہے ۔ بیسٹ میل کا ایوارڈ چھ نومبر کو دیا جائے گا ۔ اس مہم سے پینتالیس ہزار خاندانوں کی مدد کی توقع کی جارہی ہے ۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ نیویارک ہر چار میں سے ایک شخص کے پاس کھانے کے پیسے نہیں۔ سماء