امریکی صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ ہوگیا

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوٹر اکاؤنٹ ڈی ایکٹویٹ کردیا گیا، اکاؤنٹ ٹوئٹر ملازم نے جان بوجھ کر کیا۔

خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈی ایکٹی ویٹ کر دیا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گیارہ منٹ تک ڈی ایکٹیویٹ رہا۔ واقعہ سے متعلق ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا اکاؤنٹ انسانی غلطی کے باعث ڈی ایکٹیویٹ ہوا، تاہم ڈی ایکٹیویٹ ہونے کے بعد مذکورہ اکاؤنٹ کو بحال کردیا گیا ہے۔

   

ٹوئٹر انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، اور ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ آئندہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔

 

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ متعلقہ ٹوئٹر کسٹمر سپورٹ ملازم جو ڈیوٹی پر موجود تھا، اس کی جانب سے یہ عمل کیا گیا، اور وہ اس کی جاب کا آج آخری دن تھا۔ تاہم معاملے کی مکمل جانچ پڑتال اور انکوائری جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل نفرت اور اشتعال انگیز بیانات پر ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے امریکی صدر کو اکاؤنٹ بند کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

   

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی مہم سے لے کر صدر منتخب ہونے تک سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر ویب سائٹس پرمخالفین کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجتے رہے تھے۔

 

ٹوئٹر کمپنی کے ترجمان نے اپنے بیان میں نو متخب صدر کو خبردار کیا تھا کہ تشدد بڑھانا، نفرت پھیلانا سائٹ کے اصولوں کے خلاف ہے، قواعد اور ضوابط کی خلاف کرنے والے صارف کے تمام اکاؤنٹ بند کئے جاسکتے ہیں۔

 

ٹوئٹر ترجمان نے واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویب سائٹ استعمال کرنے کی پالیسی تمام صارفین کے لئے یکساں ہے اور اس حوالے سے کسی بھی شخص کو مراعات حاصل نہیں ہے۔ سماء

US president

Tabool ads will show in this div